بھارت کی ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ دیپا عرف پارلن جیسکا نے محبت میں ناکامی پر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپا نے گزشتہ روز خودکشی کی اور وہ اپنے دوست پربھاکرن کے ساتھ رہ ہی تھیں۔ دپیا نے جب اہل خانہ کی جانب سے مسلسل رابطہ کرنے پر جواب نہیں دیا تو انہوں نے پربھاکرن سے رابطہ کیا۔
پولیس کے مطابق پربھاکرن کو بھی دیپا کی خودکشی کا علم نہیں تھا، اس نے جب گھر جا کر دیکھا تو وہ کمرے میں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھیں۔
دیپا کے بھائی نے پولیس میں شکایت درج کروا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ایک تحریری نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں دپیا نے لکھا کہ مجھے ایک شخص سے محبت تھی مگر کامیاب نہ ہوسکی، اس لیے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں۔
پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
دیپا عرف پارلن جیسکا متعدد فلموں میں چھوٹے موٹے کردار نبھا چکی ہیں۔ فلم ’وائیتھا‘ سے انہوں نے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/69rePoj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box