تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 25 September 2022

آشا بھوسلے کیساتھ تلخ تعلقات کیسے ٹھیک ہوئے؟ عاطف اسلم نے خاموشی توڑ ڈالی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے ساتھ اپنے تلخ تعلقات کو ٹھیک کرنے سے متعلق خاموشی توڑ ڈالی۔

عاطف اسلم اور آشا بھوسلے ایک ساتھ بھارتی ریئلٹی شو کا حصہ رہے اور اسکرین پر اکثر دونوں میں اختلافات سامنے آئے۔ گلوکار کے مطابق وہ اختلافات اسکرپٹ کا حصہ نہیں بلکہ حقیقی تھے۔

نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم نے بتایا: ’شو شروع کرنے سے قبل میرا آشا بھوسلے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ ہمارے تعلقات کافی عرصے تک خراب رہے۔ لوگوں نے اسکرین پر جو اختلافات ہم دونوں کے درمیان دیکھے وہ حقیقت میں تھے‘۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

عاطف اسلم نے بتایا: ’کبھی کبھی لڑائی کی وجہ سے ہمیں شو کی ریکارڈنگ چار سے پانچ گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑتی تھی۔ پھر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی درخواست پر ہم شو دوبارہ شروع کرتے تھے‘۔

انہوں نے بتایا: ’آشا بھوسلے کی بیٹی پر بڑی فین تھی۔ ایک دن گلوکارہ نے مجھے فون کال کی اور بتایا کہ میری بیٹی مجھ سے پوچھتی ہے کہ میں اس کے پسندیدہ گلوکار سے لڑائی کیوں کرتی ہوں؟ وہ کہتی ہے کہ جب میں عاطف اسلم کو پسند کر سکتی ہوں تو آپ کیوں نہیں؟‘

ان کا کہنا تھا کہ گلوکارہ کی بیٹی کے اس بیان نے مجھے سب کچھ بھول جانے پر مجبور کیا اور ہم واپس خوشگوار ماضی میں چلے گئے، یہ آشا بھوسلے کا بڑا پن تھا کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کی بیٹی مجھے پسند کرتی ہے، ان کی اس ایمانداری نے میرا دل جیت لیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cMOsru4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو