راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔
قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔بلاول کانانابھی گیٹ نمبر4کی پیداوارتھابلاول وضو کرکےگیٹ نمبر4کانام لیاکرےگرہن سورج کو نہیں کل سےحکومت کولگےگااور30نومبرتک آرپارہوجائےگا۔سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سےمددنہیں ملےگی۔میں آج کاٹویٹ ارشدشریف کےنام کررہا ہوں اوراسکےگھرجارہاہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 24, 2022
سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔ آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کررہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔
اتحادی حکومت کو ہدف بنتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سےحکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سےمددنہیں ملےگی۔
The post بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2390829/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box