تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 27 October 2022

پی ٹی آئی لانگ مارچ: چوہدری شجاعت کا پرویز الہیٰ کو اہم مشورہ

گجرات: ملک کی سیاسی صورت حال پر سربراہ ق لیگ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا اہم بیان سامنا آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویزالہیٰ پہلے پاکستانی ہیں پھر وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ان پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھیں۔

سربراہ مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ صوبائی دارالحکومت لاہور سے شروع ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب سے کہوں گا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کسی قسم کافساد پیدا نہیں ہوناچاہیے، بطوروزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کاخیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی لانگ مارچ کے روٹ پر جماعت اسلامی کا اعتراض سامنے آگیا

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جمعے سے لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں، لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا، گیارہ بجے ہم جمع ہونگے جس کی قیادت میں خود کرونگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جمعے کو حقیقی آزادی مارچ کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

ادھر ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئیر قیادت نے لانگ مارچ کو تاریخی اور طویل بنانے کی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، یہ طے کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ جی روڈ کے راستے صرف دن کے اوقات میں ہی آگے بڑھے گا، لانگ مارچ کو جی ٹی روڈ پر جہاں رات ہو گی وہیں عمران خان کی تقریرکے بعد رات کا قیام ہو گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Mb2FqlQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو