تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 31 October 2022

مسافروں کیلیے اچھی خبر، مزید ٹرینیں بحال

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے نومبر سے مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے یکم نومبر سے تیز گام بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے ٹریک کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مزید ٹرینیں بحال کی جا رہی ہیں۔

کراچی سے راولپنڈی چلنے والی تیزگام ایکسپریس یکم نومبر، کراچی سے حویلیاں چلنے والی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر اور پشاور سے مچھ تک جعفر ایکسپریس بحال کو بحال کیا جارہا ہے۔

مذکورہ 5 بحال ہونے والی ٹرینون کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ سکھر سے مچھ سیکشن کے ریلوے ٹریک کی حالت بہتر ہونے پر جعفر ایکسپریس دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔

20 نومبر سے جعفر ایکسپریس سے آپریشن بحالی کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے بجائے مچھ اسٹیشن سے پشاور تک چلائی جائے گی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی۔ مچھ سے کوئٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک کی مرمت کا جاری ہے کوئٹہ اسٹیشن سے مسافروں کو بسوں کے ذریعے مچھ اسٹیشن لانے کا انتظام کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s96jO7W
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو