تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 21 October 2022

بہاولپور رائلز پاکستان جونیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا

گودار شارکس کو 86 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بہاولپور رائلز نے پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیت لیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بہاورلپور نے گودار کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کے 226 رنز کے بڑے ٹوٹل کے تعاقب میں حریف ٹیم 16 ویں اوورز میں صرف 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Image

بہاولپور کی جانب سے شاہویز نے 32 گیندوں پر 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے جب کہ طیب عارف نے 34 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

بلے بازوں کے بعد بولرز نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے گوادر کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا۔ فاسٹ بولر ذیشان اور خراتوئی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گوادر شارکس کے شاہمیل نے 67 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت کی، ان کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ ابراہیم نے 20 اور منہاس نے 19 رنز بنائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IPJcF81
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو