تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 October 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم نے پیر کی علی الصباح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھری، قومی ٹیم براستہ دبئی کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے ساتھ 13 رکنی سپورٹنگ اسٹاف بھی نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایئرپورٹ پر قومی اسکواڈ کو جوائن کیا۔

سہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے کھیلی جانے گی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔

سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا معرکہ سر کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی جو رواں ماہ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز مہمان ٹیم انگلینڈ نے جیت لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بھاری مارجن سے شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

اتوار کے شب لاہور میں سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو چاروں خانے چت کرتے ہوئے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کرکے سیریز بھی تین کے مقابلے میں 4 میچوں سے جیت لی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P4NOXBV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو