تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 October 2022

بچے کے سامنے شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو دیکھ کر صارفین برہم

بنگلور: بھارت میں ایک اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون پر اس کا شوہر بہیمانہ تشدد کررہا ہے اور یہ سب اس کے 4 سالہ بچے نے دیکھا، سوشل میڈیا صارفین شدید ردعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

بھارت میں گھریلو تشدد کے واقعات بہت عام ہیں، جس کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ایسا ہی ایک اور واقعہ دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی بیوی کو بچے کے سامنے بے دردی سے پیٹ رہا ہے

انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ گھریلو تشدد کی بہت سی متاثرین خواتین شرمندگی، خاندان کی عزت کی خاطر یا بدنامی کے خوف سے اس کا برملا اظہار نہیں کرتیں جو بڑی ستم ظریفی ہے۔

لیکن میں نے پہلے بھی ایسے بہت سے واقعات دیکھے ہیں اور آپ واقعی یہ نہیں سمجھ سکتے کہ یہ سب کیا ہے۔ صارف کہا کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بچہ بڑا ہو کر اپنے باپ جیسا بن سکتا ہے یا صورتحال بالکل اس کے برعکس ہوگی۔

اس دردناک ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بچہ ایسے ماحول میں پروان چڑھ رہا ہے جہاں اسے لگتا ہے کہ کسی عورت پر تشدد کرنا ٹھیک عمل ہے، مستقبل میں بچے کیلئے یہ سوچ بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

صارف نے لکھا کہ ہندوستان میں اس بیمار ماحول کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص نے اپنی بیوی کو بہت بری طرح مارا کیونکہ بیوی نے اس کے آنے سے پہلے ہی سالگرہ کی موم بتیاں روشن کرلی تھیں۔

ویڈیو کے کیپشن کے مطابق مذکورہ شخص بنگلور میں ایک آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے، اس کی بیوی جو اس ویڈیو میں اس کا تشدد برداشت کررہی ہے، اس سے آزادی چاہتی ہے تاہم مرد طلاق کے کاغذات پر دستخط نہیں کر رہا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر صارفین نے جذباتی انداز میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اس شخص کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/idh7b04
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو