تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 25 October 2022

کراچی والوں کو سردیوں میں صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی، وزیر پیٹرولیم

 کراچی: وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو موسم سرما میں گیس صرف کھانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سردیوں میں کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا ہوگا، ہم تواتر کے ساتھ شہریوں کو گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی جبکہ رات کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کی قیادت موسم سرما کیلیے توانائی کا پلان انڈسٹری کے ساتھ مل کر بنائے گی، ہم نے سردیوں میں انڈسٹریز کو گیس کی دستیابی کیلیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ تین روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی اور پھر وزیراعظم کے حکم پر کوئی حتمی شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی سے کہا ہے کہ سردیوں کیلیے پلان بنائیں کہ کھانے کے اوقات میں گیس مل سکے، سفارشات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک کر فیصلہ کریں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ رواں برس پچھلے سال کے مقابلے میں 20 ہزار ٹن زیادہ ایل پی جی امپورٹ کریں گے، حکومت کی چار کمپنیاں اس میں سرگرم رہیں گی، انڈسٹریز کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اسے کس وقت گیس ملے گی تو اسی حساب سے وہ اپنی پروڈکشن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کے الیکٹرک حکام کا تعاون بھی درکار ہوگا کیونکہ سردیوں میں قلت کی وجہ سے ایس ایس جی سی بجلی کی پیداوار کیلیے فراہمی نہیں کرسکے گی۔

The post کراچی والوں کو سردیوں میں صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی، وزیر پیٹرولیم appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2391803/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو