پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
علی ظفر اپنی خوبصورت آواز سے ہر کسی پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔ گلوکار نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں یکساں مقبول ہیں۔ گلوکاری کے ساتھ ساتھ علی ظفر نے اداکاری کے میدان میں بھی نام کمایا۔
انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اہلیہ عائشہ فضلی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
علی ظفر نے فوٹو کے کیپشن میں معروف صوفی شاعر مولانا رومی کا قول لکھا۔ بہت کم وقت میں تصویر کو ہزاروں فینز نے پسند کیا اور اس پر مثبت تبصرے بھی کیے گئے۔
تصویر پر بھارتی اداکارہ Adline Castelino نے دل والا ایموجی بھیجا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k0XOwpv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box