لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خوف کا بت ہو یا پیسے کا بت ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ داتا دربار پہنچ گیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے انہوں نے کہا کہ جس طرح آج لاہور نے میرا استقبال کیا اہلیان لاہور کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ لاہور کبھی مجھے مایوس نہیں کرے گا، پاکستان کےبننے کے بعد یہ سب سے بڑا انقلاب ہے،یہ انقلاب پاکستان کو حقیقی معنوں میں غلامی سے آزاد کرے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم بیرونی سطح پر کنٹرول سے آزاد ہونا چاہتے ہیں ،جو چور ہم پر مسلط کیے گئے ان سے بھی آزاد ہونا چاہتے ہیں، انگریزوں کو جب بھارت پرحکومت ملی تو اس وقت اندر سے کچھ غدار تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو بھی ان چوروں کے ساتھ کھڑا ہوگا عوامی سمندر انہیں بھی بہالے جائیگا، پوری قوم میرے ساتھ وعدہ کرے کہ خوف کابت ہو یا پیسے کا بت ہم کسی کے سامنےنہیں جھکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خوف پیدا کرنےکیلئے انہوں نے لوگوں کو اٹھا کر ان پرتشدد کرایا، ارشد شریف نے قربانی دی اور راہ حق پرکھڑے رہے، قوم فیصلہ کرے ہم ان کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے کہ ہم مرجائیں، میں ان چوروں کا مقابلہ اپنی آخری سانس تک کروں گا، ہم حقیقی آزادی کی تحریک چلارہے ہیں کوئی سیاست نہیں کررہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کرپٹ آدمی ہے اور ان چوروں کی مدد کررہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/H9Vxf4J
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box