بھارت کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر نے بابراعظم کو خودغرض کپتان قرار دے دیا۔
پاک نیدرلینڈ میچ کے دوران ہندی میں کمنٹری کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے الزام عائد کیا کہ بابراعظم خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی بجائے اپنا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ ناکام ہو رہے ہوں تو کچھ تبدیل کرنا چاہیے اگر آپ بطور اوپنر ناکام ہو رہے ہوں تو نمبر تبدیل کر لینا چاہیے تھا اور فخر سے اوپننگ کروا دیتے۔
گوتم نے کہا کہ یہی تو خودغرضی ہے کہ بس آپ کے نمبر اچھے ہوں آپ اور رضوان اوپننگ کریں تو آپ کے ریکارڈز بنیں لیکن کپتان کو وہ کرنا چاہیے جو ٹیم کے لیے اچھا ہو۔
بھارتی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کپتان تو بہت ہوتے ہیں لیکن لیڈر بہت کم ہوتے ہیں آج موقع تھا کہ آپ مثال قائم کرتے ہوئے خود کے بجائے فخرزمان سے اوپننگ کرواتے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oLmOB3F
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box