سیئول: جنوبی کوریا کے صدر یُون سون نیئول نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر یُون سون نیئول کا کہنا تھا کہ ان کا ملک شمالی کوریا کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ کرے گا اور اس کے ساتھ اتحاد کو مضبوط بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی برادی کی مخالفت کے باوجود گزشتہ تیس سال سے جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کا جنون طاری کررکھا ہے، انہوں نے پیشکش کی کہ شمالی کوریا کو جزیرہ نما کوریا میں حقیقی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
تقریب سے خطاب میں یُون سون نیئول نے خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے جنوبی کوریا اور امریکی اتحاد کے تباہ کن جواب کا سامنا کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا پے در پے چوتھا بیلسٹک میزائل تجربہ
واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا تھا، یہ ایک ہفتے میں پے در پے چوتھا تجربہ تھا۔ یہ تجربات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد سے کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا پر اس کے ہتھیاروں کے پروگراموں کے باعث اقوام متحدہ کی متعدد پابندیاں عائد ہیں، اس کے باوجود شمالی کوریا 2006 سے اب تک 6 بار جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر چکا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W1L6Rl3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box