تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 25 November 2022

’پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات 10 فیصد سے بھی کم ہیں‘

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات 10 فیصد سے بھی کم ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان کو دیوالیہ ہونےکی شرح کو 10 فیصد سےکم کر دیا ہے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونےکے 93 فیصد خدشات غلط ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ لیڈرز نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے بارے میں غلط بیانات دیئے انشا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ 2 ہفتے کے بعد پاکستان ادائیگی نہیں کر پائے گا، پاکستان نے کبھی عالمی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی اور آئندہ بھی نہیں کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AVHXpwG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو