تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 November 2022

رواں سال 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی

 کراچی: شہر میں رواں سال کے دوران 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 41 افراد ٹرک کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد زخمی بھی ہوئے، ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 141 حادثات موٹر سائیکلوں کے پیش آئے جس میں 110 جان لیوا حادثات میں 130 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جبکہ 84 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری 2022 سے 27 نومبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔ رونما ہونے والے 215 ٹریفک حادثات میں 162 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 91 ٹریفک حادثات ٹریفک زون ویسٹ میں پیش آئے جس میں 60 جان لیوا حادثات میں 69 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 77 زخمی ہوگئے۔

دوسرے نمبر ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ملیر جس میں مجموعی طور پر 36 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 34 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 41 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 29 افراد زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مجموعی طور پر 26 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 20 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹریفک زون مجموعی طور پر 19 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 16 جان لیوا حادثات میں 18 افراد زندگی سے محروم اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک زون ڈسٹرکٹ کورنگی میں مجموعی طور پر 17 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس میں 13 جاون لیوا حادثات میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 شہری زخمی ہوگئے۔

ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مجموعی طور 20 ٹریفک حادثات میں 14 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ سٹی ٹریفک زون میں 6 ٹریفک حادثات میں 5 جان لیوا ثابت ہوئے اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 35 ٹریفک حادثات ٹرک کی ٹکر سے پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 41 افراد زندگی سے محروم جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسی طرح سے 23 ٹریفک حادثات ٹریلر کی ٹکر سے پیش آئے جس میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 15 شہری زخمی ہوئے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے مجموعی طور پر 21 حادثات پیش آئے جس میں 14 افراد زندگی سے محروم اور 16 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈمپر کی ٹکر سے 17 حادثات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے اسی طرح سے آئل ٹینکر کی ٹکر سے بھی 17 حادثات پیش آئے اور اس میں بھی 15 شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ، بس کی ٹکر سے مجموعی طور پر 14 ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ، منی بس کی ٹکر سے 16 حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے۔

کوچ کی ٹکر سے 8 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 شہری  زخمی بھی ہوئے ، اعداد و شمار کے مطابق کار و جیپ کی ٹکر سے 23 ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق 16 افراد زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے مجموعی طور پر 20 ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ، موٹر سائیکل کی ٹکر سے 10 حادثات پیش آئے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے 10 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ، ٹریفک حادثات کا سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار نشانہ بننے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 141 موٹر سائیکل ٹریفک حادثات میں 110 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے جس میں مجموعی طور پر 130 شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 84 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 27 نومبر تک پیدل چلنے والے راہگیروں کو پیش آنے والے 47 ٹریفک حادثات میں 36 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ 15 راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔

The post رواں سال 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2407629/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو