اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں دانش اور فضا کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں؟
ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکار فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔
’ڈرامے کی کہانی باپ اور بیٹیوں کے درمیان محبت کو اجاگر کرتی ہے، نعیم اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ سسرال میں میری عزت کا خیال رکھنا۔‘
’لیکن عائزہ اپنے دوست کے جھوٹ پر یقین کرکے شادی کی تقریب چھوڑ کر چلی جاتی ہیں اور گھر والے عزت بچانے کی خاطر فضا کی شادی دانش سے کروادیتے ہیں۔‘
’دانش اور فضا کے درمیان شادی کے بعد جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں لیکن اب دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے لگی ہیں۔‘
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فضا کچن میں موجود ہوتی ہیں تو دانش گاجر کے حلوے کا پوچھتے ہیں فضا بتاتی ہیں کہ آپ کو پسند ہے اسی لیے بنایا ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’تمہیں کس نے بتایا میری پسند کا؟ وہ بتاتی ہیں ہیں ’فارس‘ نے۔‘ دانش اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تمہارے ہاتھ میں ذائقہ ہے جو بھی بناتی ہو اچھا بناتی ہوں۔‘
فضا کہتی ہیں کہ ’آپ کو پسند آیا میری محنت وصول ہوگئی۔‘
ڈرامے میں میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VtGUd01
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box