تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 5 November 2022

عمران خان حملہ کیس، پی ٹی آئی مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کیس میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما تھانہ سٹی وزیر آباد میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، نوید نامی شخص اور سیکیورٹی ادارے کے اعلیٰ افسر کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست عمران خان کے قریبی عزیز زبیر نیازی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں واقعے کا ذمہ دار سیکیورٹی ادارے کے اعلیٰ افسر سمیت تین ملزمان کو قرار دیا گیا ہے۔

تھانہ سٹی وزیرآباد کے حکام نے درخواست وصول کرلی تاہم اس کو ڈائری نمبر نہیں دیا۔

The post عمران خان حملہ کیس، پی ٹی آئی مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2396919/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو