اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کو شمشیر سے محبت ہوگئی؟۔
ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
گزشتہ قسط میں شمشیر سے اہلیہ کہتی ہیں کہ ’میری زندگی تو تم سے ملنے کے بعد تکلیف میں ہی گزری ہے یہ تکلیف تو اس سے بہت کم ہے۔‘
29ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ مہک بھی شمشیر سے محبت کرنے لگی ہیں، شمشیرکہتے ہیں کہ ’مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ جب تم کہتی ہو کہ میں تمہارا ہوں۔‘
مہک کہتی ہیں کہ ’پہلے مجھے تم سے خوف آتا تھا تمہارے ساتھ سے ڈر لگتا تھا لیکن آج تمہیں اپنے پاس دیکھ کر سکون آتا ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’میں ماضی بھول چکی ہوں شمشیر اور ایک بیوی کے لیے اس کا شوہر سب سے محفوظ انسان ہوتا ہے۔‘
ادھر ندا بہن پر طنز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’جب احسن اتنا ہی پسند تھا تو اس سے شادی کرلیتی ہیں میری زندگی کیوں برباد کردی، مہک یہ سنتے ہی چھوٹی بہن کر تھپڑ مار دیتی ہیں۔‘
کیا مہک اور شمشیر کے ایک ہونے کے بعد کیا ندا کا تلخ رویہ دونوں کے رشتے میں دراڑ ڈال دے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lkS5I6m
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box