ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے ساؤتھ انڈین فلم نگری کے لیے کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
پنکج ترپاٹھی نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا سے خطاب میں کہا کہ مجھے ہندی فلموں کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں کیوں کہ دوسری زبانوں میں اپنے جذبات کا درست طریقے سے اظہار نہیں کر سکتا۔
اداکار نے کہا: ’اگر کسی بھی فلم میں میرے لیے ہندی میں اسکرپٹ لکھا جائے تو ضرور کام کروں گا۔ میں ہندی بولنے میں آرام محسوس کرتا ہوں۔‘
اپنے خطاب میں پنکج ترپاٹھی نے بتایا کہ مجھے تیلگو اور ملیالم فلمسازوں نے پیشکش کیں لیکن میں نے صرف اس لیے انکار کیا کیوں کہ میں ان فلموں کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتا۔
پنکج ترپاٹھی بالی وڈ کے سادگی پسند اداکار ہیں۔ وہ اکثر ہندی زبان کا دفاع کرتے ہیں۔ ستمبر میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پتا نہیں لوگ انگریزی زبان بولنے والے کو ہی کیوں پڑھا لکھا سمجھتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0Tcfa79
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box