تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 November 2022

عمران خان آپریشن کے بعد اسپتال کے کمرے میں منتقل

گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آپریشن کے بعد شوکت خانم اسپتال کے نجی کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شب عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا، سرجری ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، رات گئے ان کے سی ٹی اسکین ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

اسپتال ذرائع بتایا کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، گولی نے ٹانگ کی ہڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لیے وقت درکار تھا کیونکہ ہر زاویے سے اطمینان کرنا ضروری تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز آج صبح دوبارہ عمران خان کا طبی معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیر آباد پہنچے تھا جہاں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 13 افراد زخمی جب کہ ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد عمران خان کو فوری طور پر شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ ایک ملزم کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا جب کہ دوسرے ملزم کی شناخت ہوگئی جس کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی روانہ ہوگئی ہے۔

عمران خان نے خود پر حملے کا الزام وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت تین افراد پر عائد کیا ہے اور ان کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان اسد عمر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں جاری کیا تھا۔

دوسری جانب عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QrXy6ao
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو