تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 18 November 2022

’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ نعیمہ بٹ کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نعیمہ بٹ کی ماضی کا مشہور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں ’طوبیٰ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایموجیز بناتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں خود کو روک نہیں سکی۔‘ اگر آپ چاہتے ہیں تو جج کریں، لیکن میں اچھا محسوس کررہی ہوں۔

وائرل ویڈیو میں نعیمہ بٹ کو ماضی کے مشہور گانے ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، اسما عباس، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عدنان صمد خان ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے، فراڈ ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/f6dy3lG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو