تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 29 November 2022

وزیر اعظم نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کر دیا

اعظم نذیر

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی راہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا بطور وفاقی وزیر قانون استعفیٰ مسترد کر دیا۔

وفاقی وزرا کا وفد وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ پہنچا۔ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد نے ان سے ملاقات کی۔

وفد نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیر اعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں انہیں وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ وزیر اعظم کی درخواست پر اعظم نذیر تارڑ بدھ کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں متنازع نعرے لگنے کے واقعے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TQF0i1H
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو