پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر دوسری جانب سے فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی ملزم فیصل بٹ ہے جس نے دوسری جانب سے فائرنگ کی، ملزم فیصل کو کچھ عرصہ پہلے خاتون کے گھر میں ٹانگ پر دو فائر بھی لگے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصل بٹ اسپتال سے زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا، پولیس ملزم فیصل بٹ کی گرفتاری کے لیے سیالکوٹ روانہ ہوگئی۔
یاد رہے کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ملزم نوید نصیر پولیس حراست میں ہے اور اس نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ملزم نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو پوری طرح مارنے کی کوشش کی تھی، ان کو اچانک مارنے کا فیصلہ کیا، موٹر سائیکل پر آیا جو ماموں کی دکان پر کھڑی ہے، میرے پیچھے کوئی نہیں تنہا عمران خان کو مارنے کا فیصلہ کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PFhf0xS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box