کراچی: کراچی (اسٹاف رپورٹر)
آرام باغ کے علاقے میں سندھ رینجرز کا برطرف ملازم ڈکیتی کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
ساؤتھ زون پولیس کے اعلامیے کے مطابق ڈاؤ میڈیکل کالج سگنل کے قریب پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ قریب ہی 2 ملزمان نے ایک شہری امیر حمزہ کو لوٹنے کی کوشش کی، جس کے شور مچانے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ، جنہیں دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس اہل کاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کاظم شاہ نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ رینجرز کا ملازم تھا اور 2021ء میں غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا ۔
مبینہ مقابلے کے دوران ملزم کا دوسرا ساتھی رقیب زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں ۔
The post کراچی؛ رینجرز کا برطرف ملازم ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2402493/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box