کراچی : دن میں چوکیداری اور رات کو چوری کرنے والا چوکیدار ڈیفنس پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کاسامان اور نقدی چوری تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری کرنے والا چوکیدار پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل بنگلے میں واردات کی تھی، گرفتار ملزم ریاض احمد بنگلہ کا چوکیدار ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم چوکیدار نے سونے کے زیورات، گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کیا تھا،بنگلے کے چوکیدار ملزم ریاض احمد نے ڈپلی کیٹ چابی بنوا رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بنگلے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا سامان اور ڈھائی لاکھ روپے چوری کیے تھے، گرفتارملزم سے مسروقہ زیورات اور65ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3J0gbQ1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box