تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 22 November 2022

’اہم تعیناتی، سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم تعیناتی کے لیے سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے اور باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

خواجہ آصف نے اپنے مختصر ٹوئٹ میں کہا کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے اور باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے۔

 

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وزارت دفاع کو 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری بھیج دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ جی ایچ کیو نے وزارت دفاع کو لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری بھیجی، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لیے سمری بھیجی ہے۔

تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹ کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت دفاع کو 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری بھیج دی، آئی ایس پی آر

وزیر دفاع نے اس اہم تعیناتی کی سمری کے حوالے سے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ٹوئٹ کر کے تردیدی بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، سمری کی وزیراعظم آفس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔

بعد ازاں رات گئے خواجہ آصف نے ہی ٹوئٹ کرکے تصدیق کی کہ وزیراعظم آفس کو وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/K1Sf4Q7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو