تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 5 November 2022

اسٹاک ایکسچینج : رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں معمولی اضافہ

اسٹاک ایکسچینج

اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی طرف سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادو ں پر 5.2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری سے ستمبر2022کی مدت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی طور پر803257ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو763787ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر3.7فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

تیسری سہ ماہی میں کمپنیوں کو271569ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں جاری کیلنڈر سال کی پہلے 9 ما ہ میں سالانہ بنیادوں پر33.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے برعکس کمرشل بینکوں کے منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں 3.9فیصد ، آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے منافع میں 45.1فیصد، ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے منافع میں 35.1فیصد، بجلی کی پیداواری اورتقسیم کار کمپنیوں کے منافع میں منفی 39.2فیصد، سیمنٹ 5.5فیصد اور ریفائنری کے منافع میں 739.5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/S7jAbvl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو