تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 November 2022

جیجی حدید نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کرنے کی وجہ بتا دی

لاس ایجنلس: معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے بھی اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کرنے کا اعلان کر دیا جس سے ان کے مداح مایوس ہوگئے۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالتے ہی کئی اہم شخصیات پلیٹ فارم چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ ان میں ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ امبر ہرڈ بھی ہیں جن کا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے غائب ہے۔

آج جیجی حدید نے انسٹا گرام ہینڈل سے ایک ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اسٹوری پر شیئر کیا اور اس پر لکھا کہ میں نے آج اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو ٹک: امریکی مصنف نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جیجی حدید نے مزید لکھا کہ ویسے تو میرا اکاؤنٹ کافی وقت سے غیر فعال ہے لیکن اس بارے خاص طور پر ایلون مسک کی وجہ سے کیا ہے۔

امریکی ماڈل نے کہا کہ ٹوئٹر نفرت اور تعصب کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ بنتا جا رہا ہے، اب یہ ایسا پلیٹ فارم نہیں رہا جہاں میں رہ سکوں۔

انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر پر موجود اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں جن سے پیار کا رشتہ ہے، لیکن میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ٹوئٹر ہر ایک کے لیے محفوظ اور سب سے اچھا پلیٹ فارم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کا ٹوئٹر کے بلیو ٹک اکاؤنٹس سے فیس وصولی پر ردعمل



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O6CN5B1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو