گوجرانوالہ: پولیس نے ن لیگی رہنما امتیاز اظہر باگڑی کو حراست میں لےلیا۔
پولیس کے مطابق لیگی رہنما کو نقص امن کے تحت حراست میں لیا گیا ہے لیگی رہنمانےلانگ مارچ وزیرآباد پہنچنے سے قبل اشتعال انگیز تقریرکی تھی۔
امتیاز اظہر باگڑی ن لیگ کے سرگرم رکن ہیں اور پنجاب میں پارٹی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف نے کل وزیرآباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان رکھا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کل حقیقی آزادی مارچ وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہمارا ساتھی معظم گوندل شہید ہوا،کل وزیرآباد میں شام ساڑھے چار بجے شرکاء سے آن لائن خطاب کروں گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yQJ6gvs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box