تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 31 December 2022

’محبت کے ساتھ 2023 میں قدم رکھ رہی ہوں‘ عائزہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے نئے سال سے قبل شوہر دانش تیمور کے ساتھ تصویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر میں اوپر بورڈ پر لکھا کہ ’بگ لوو‘ شوبز جوڑی نے اسی رنگ کی مناسبت سے گلاسز بھی لگا رکھے ہیں۔

عائزہ خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت کے ساتھ سال 2023 میں قدم رکھ رہی ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین، حرا مانی نے بھی عائزہ کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے کہ دانش تیمور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’شمشیر‘ کا مرکزی کردار نبھایا، ان کے ساتھ لیڈ کاسٹ میں درفشاں سلیم ’مہک‘ تھیں جبکہ دیگر کاسٹ میں شہود علوی، لیلیٰ واسطی، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، لائبہ خان ودیگر شامل تھے۔

عائزہ خان بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’مہوش‘ کا کردار نبھا چکی ہیں، ڈرامے میں ہمایوں سعید (دانش)، عدنان صدیقی بھی مرکزی کردار میں شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oHw31kA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو