تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 23 December 2022

ایلون مسک نے وعدہ پورا کردیا، ٹوئٹر کے 2 فیچرز متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے دو فیچرز متعارف کروادیے۔

 ٹوئٹر کی جانب سے ’ویو کاؤنٹ‘ اور ایک گھنٹے تک ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے تاہم ویڈیو اپ لوڈ فیچر بلیو ٹک صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو ٹک صارفین 2 جی بی تک کی ویڈیو فائل پوسٹ کرسکیں گے جس کا دورانیہ ایک گھنٹے پر مشتمل ہو۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ویڈیو فیچر متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے صارفین کو ویڈیو کے لیے بہترین معیار فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کے صارفین 10 منٹ طویل ویڈیو ہی اپ لوڈ کرسکتے تھے، علاوہ ازیں ٹوئٹر نے بلیو فار بزنس پروگرام بھی متعارف کروایا ہے جو صرف کمپنیوں کے لیے ہوگا۔

ٹوئٹر ویو کاؤنٹ فیچر

ویو کاؤنٹ فیچر تاحال کچھ اکاؤنٹس کو دستیاب ہے جس کی مدد سے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کے ٹوئٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ہے، یہ فیچر ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل صارفین پہلے ٹوئٹر اینالیٹکس کے ذریعے یہ دیکھ سکتے تھے کہ ان کی پوسٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ہے لیکن اب اس نئے فیچر سے اینالیکٹس کی ضرورت نہیں ہوگی صارفین پوسٹ پر ہی چیک کرسکیں گے کہ ان کی ٹوئٹس کو کتنی بار دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر ویریفائیڈ ویب صارفین سے 8 ڈالرز ماہانہ فیس وصول کی جارہی ہے جبکہ آئی ایس او ایس صارفین کے لیے فیس 11 ڈالرز ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BFIbYuj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو