تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 16 December 2022

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 57 فیصد کمی

اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ امپورٹ پر عائد پابندیوں سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 21 کے مقابلے نومبر 22 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 86 فیصد کمی سے 27.60 کروڑ ڈالر رہا۔ نومبر 21 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔

اکتوبر 22 کے مقابلے نومبر 22 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 51 فیصدکمی ہوئی۔ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56.90 کروڑ ڈالر تھا،اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 57 فیصد کمی سے3 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا جب کہ گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 23 کروڑ ڈالر تھا۔

کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ مالی سال نومبر میں 1 ارب 93 کروڑ ڈالر تھا، رواں سال نومبر میں 28 کروڑ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IWcR1Ed
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو