تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 29 December 2022

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند، موٹر ویز بند، فضائی آپریشن متاثر

لاہور: ملک بھر میں دھند کی صورت حال برقرار ہے، پشاور ایئر پورٹ پر بھی شدید دھند چھا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، پشاور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی ہے، جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پشاور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی، ریاض اور ابوظبی سے پشاور آنے والی دو پروازوں کو اسلام آباد لینڈ کرنے کی ہدایت کئی گئی، جب کہ پی آئی کی پرواز پی کے 218 اور نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں، ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاورسے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور تک بند ہے، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک بند ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QHrsOKX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو