اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں ’جعفر الٰہی‘ کے بھائی ’شہیر‘ کی جان چلی گئی۔
ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، ودیگر شامل ہیں۔
ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔
دوسری قسط میں دکھایا گیا کہ زیان اور حیا کی منگنی ہوگئی جب شہیر کو اس کی اطلاع ملتی ہے تو وہ یہ برداشت نہیں کرپاتے، وہ کہتے ہیں کہ میرے سمجھانے کے باوجود تم نے کسی اور کی انگوٹھی اپنے ہاتھ میں پہن لی۔‘
شہیر اور زیان کے درمیان حیا کی وجہ سے جھگڑا ہوجاتا ہے اسی اثنا میں گولی چلتی ہے جس کے نتیجے میں شہیر کی موت ہوجاتی ہے۔
جب جعفر الٰہی کو بھائی کی موت کے اطلاع ملتی ہے تو وہ اسپتال پہنچتے ہیں شہیر کا جنازہ گھر پہنچنے پر کہرام مچ جاتا ہے۔
تیسری قسط کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جعفر الٰہی کہہ رہے ہیں کہ ’جس نے میرے شہیر کی جان لی ہے اس کا قاتل مجھے نظروں کے سامنے چاہیے وہ کہتے ہیں کہ میرا انتقام شروع ہوچکا ہے مجھے میرے بھائی کے خون کا حساب خود لینا ہے۔‘
ادھر زیان منگیتر حیا کہتے ہیں کہ ’تم میرے جینے کی وجہ ہو تم میرے ساتھ رہو گی تو میں ہر مشکل سے لڑنے کے لیے تیار ہوں۔‘
’ہوک‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے کیا زیان اور حیا الگ ہوجائیں گے، کیا جعفر الٰہی حیا سے شادی کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZRtBwAs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box