لاہور: ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلٰی پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے،تحریک عدم اعتماد پر 150 ارکان اسمبلی نے دستخط کئے ہیں۔
وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جمع کروائی۔
مزید پڑھیں: زرداری شہباز ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کے سپرد
تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں لہٰذا وہ اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔
اب جب کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے تو گورنر بلیغ الرحمان پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔
واضح رہے کے عمران خان خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی 23 دسمبرکو تحلیل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
The post ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2416898/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box