تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 December 2022

’بیٹیاں‘! ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بیٹیاں میں ’انعم‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ تانیہ آمنہ حسین نے ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تانیہ حسین نے ڈرامے کے سیٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کردار سے متعلق پیغام بھی شیئر کیا۔

اداکارہ نے ڈرامے میں اپنا کردار پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تانیہ حسین نے لکھا کہ ’جیسے ہی انعم کا سفر ختم ہورہا ہے میں آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس کردار کو پیار اور تعاون فراہم کیا ہے۔‘

انعم نے کہا کہ ’یہ میرے پسندیدہ کرداروں میں سے ایک تھا جو میں نے اب تک ادا کیے ہیں اور میں اس انعم کے کردار سے انصاف کرنے کی پوری کوشش کی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ سفر حیرت انگیز رہا اور بیٹیاں ڈرامہ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WAMaxPk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو