اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود کل دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد ممبران اور دیگر حکام واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں حکام کو کل انتخابات کرانے کے لیے کوئی ہدایت نہیں دی گئی کیوں کہ صبح انتخابات کے لیے لاجسٹک سپورٹ اور عملہ دونوں دستیاب نہیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ انتخابی ساز و سامان کی ترسیل، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی انتظامات میسر نہ ہونے کی وجہ سے کل انتخابات نہیں ہوں گے، اس کے لیے 8 سے 10 دن درکار ہیں، پولنگ کا اکثر عملہ چھٹیوں اور زیادہ تر تعلیمی ادارے کی موسم سرما کی چھٹیوں پر ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، عدالت سے کل ہی رجوع کیا جا سکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0XxEm1q
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box