سینیگال میں پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حاملہ خاتون رکن کے پیٹ پر لات مارنے والے دو اراکین کو سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سینیگال کی مقامی عدالت نے تشدد میں ملوث دونوں اراکین کو 6 ماہ جیل کی سزا سناتے ہوئے انہیں خاتون کو 5 ملین جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں کسی معاملے پر بحث ہوئی اور پھر دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اپوزیشن جماعت کے رکن نے خاتون ممبر کو زوردار تھپڑ جڑ دیا جبکہ خاتون ممبر بھی رائل رمبل سمجھتے ہوئے میدان میں اُتریں اور تھپڑ مارنے والے پر کرسی پھینکی اور ٹھڈا مار کر نیچے گرا دیا۔
کرسی پھینکتے وقت خاتون کو دوسرے اپوزیشن رکن نے پیٹ پر لات مار کر نیچے گرا دیا تھا۔ ایک جوشیلے ممبر نے لڑائی کے جوہر دکھانے کے لیے اپنا جبہ ہی اتار پھینکا۔ مار کٹائی میں خاتون کی وگ فرش پر رُلتی رہی۔
متعلقہ: پارلیمنٹ اجلاس میں اراکین کے گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو وائرل
Really shocking scenes in #Senegal’s parliament this morning pic.twitter.com/HAjTXCPzNR
— Bate Felix (@BateFelix) December 1, 2022
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/K17ljFL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box