لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے معیشت کو مشکلات درپیش ہیں۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جو خواب سہانے دکھانے تھے وہ دکھا دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ڈیفالٹ جیسی صورتحال نہیں ہے، اس وقت ایسی باتیں کیوں کی جارہی ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا، عمران خان ڈیفالٹ کے نعرے لگا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے معاشی حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کے آنے کے بعد ڈالر کی قیمت سنبھل گئی تھی، ملکی معیشت بہتر کرنے کے لیے دوست ممالک نے بھی مدد کی، اسحاق ڈار نے معیشت سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا مطالبہ تھا کہ بلدیاتی الیکشن اور مردم شماری کرائی جائے جس پر کام جاری ہے، ان کے دیگر مطالبات پر بھی کام جاری ہے پریشان نہیں ہونا چاہیے، ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھ کرمعاملات کو حل کرلیا جائے گا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ضرور کرانے چاہئیں اس میں کوئی شک نہیں ہے، یہ فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا تاہم اس میں دیر ہوئی،بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملہ عدالت چلا گیا، اس کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن فیصلے پر عمل کرنا ممکن نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن بھی آئینی ادارہ ہے اس نے کہا کہ کم وقت میں الیکشن ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق عمران خان اور فواد چوہدری جھوٹ بولتے ہیں، ان کے لوگ عمران خان کو خود چھوڑ کر جارہے ہیں ان کے پاس بندے پورے نہیں، پی ٹی آئی کے فاشسٹ رویے کی وجہ سے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NjDyHpx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box