تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 23 January 2023

’مینڈیٹ چوری نہیں ہوں دیں گے، میئرکراچی جماعت اسلامی کا ہو گا‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انشااللہ کراچی میں میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ لوگوں کو ہم سے توقعات ہیں مسلسل سڑکوں پر رہنا، جدوجہدسےعوام کےذہن بدلنےکی کوشش کی ہم نے مستقل کام کیا محنت کی تو کراچی کے لوگوں کا اعتماد بڑھتا گیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کو وفاق اور صوبائی حکومتیں تسلیم نہیں کرتیں جماعت اسلامی کراچی کےمسائل کی جنگ لڑتی رہی انشااللہ کراچی میں میئر جماعت اسلامی کا بنے گا، ساری پارٹیاں عدالت گئیں الیکشن نہیں ہونے چاہیئں ہم سرخرو ہوئے واحد جماعت اسلامی تھی جو الیکشن کرانے کے حق میں تھی انہوں نے مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، ووٹر لسٹیں ٹھیک نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مینڈیٹ چوری کیخلاف احتجاج کرنے پر لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کراچی والوں نے ہمیں ووٹ دیا، آپ کامینڈیٹ چوری نہیں ہونےدیں گے کراچی شہراور اس کےعوام کوحق ملناچاہیے،ہم حق چھین کر رہیں گے الحمدللہ جماعت اسلامی اس پوزیشن میں ہے کہ میئر ہمارا ہی بنے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bDJRXe8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو