پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکے کی اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پشاور میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مذہب، عقیدے کی آزادی، پُر امن عبادت گزاری بنیادی انسانی حق ہے اور عبادت گاہ پر اس طرح کا حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔
انتونیو گوتریس نے سانحے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
یورپی یونین کی جانب بھی پولیس لائنز پشاور میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ یورپی یونین نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
ترجمان نبیلا مصرالی نے مزید کہا کہ ہمارے معاشروں میں نفرت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔ یورپی یونین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی پشاور دھماکے کی مذمت، جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی سانحہ پشاور کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MTAGliy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box