لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان وزیر آباد میں اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے جے آئی ٹی کے انکشافات پر آج پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ
عمران خان سے منسوب بیان گمراہ کن ، سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عمران خان جے آئی ٹی کے انکشافات پر آج پریس کانفرنس کریں گے، تحقیقات مکمل ہونے تک ہم کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔
Statement attributed to Chairman PTI Imran Khan are misleading and out of context, he will be addressing a press conference tomorrow on JIT revelations we cannot pin blame until investigations are finalise
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 4, 2023
گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پر حملہ کیس میں جےآئی ٹی رپورٹ میں جو انکشافات ہوئے آپ کے سامنے رکھیں گے، حملے میں عمران خان کی جان لینی کی کوشش کی گئی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پری پلانٹڈ حملے کا مقصد عمران خان کو قتل کرنا تھا ، گجرات میں پولیس کی تعداد کم کرکے عمران خان پر حملے کا موقع فراہم کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تھا کہ تفتیش میں ثابت ہوگیا 3لوگ تھے، جنہوں نے عمران خان پرگولیاں چلائیں، عمران خان پر حملے کے وقت تین اطراف سے فائر کئے گئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O4gwHeI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box