اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔
آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ میں منیب بٹ، صبا قمر، حریم فاروق، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جبکہ اس کی کہانی عدیل رزاق نے لکھی ہے۔
گزشتہ دنوں ڈرامے کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس کے شروع میں لکھا گیا ہے کہ ’تو اُڑ جا بے فکر۔‘
ٹیزر میں صبا قمر، منیب بٹ اور حریم فاروق کو دکھایا گیا ہے، صبا قمر کہتی ہیں کہ ’پتا نہیں یہ کیا کہانی ہے، میں کہیں مصیبت تو نہیں پھسنے والی۔‘
پوسٹر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ’سنیتا مارشل ڈاکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کردار منیب بٹ، حریم فاروق، صبا قمر اور صبور علی بھی مختلف اوتار میں نظر آئیں گے۔
اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے ٹیزر کی ویڈیو شیئر کی اور کرداروں سے متعلق بتایا۔
View this post on Instagram
ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور یوٹیوب پر ’سرِ راہ‘ کے ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔
یوٹیوب پر ٹیزر دیکھ کر صارفین اسے بلاک بسٹر قرار دے رہے ہیں اور پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ibq5GlV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box