تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 28 January 2023

روپے کی ریکارڈ تنزلی، افغان کرنسی آگے نکل گئی

ڈالر کی قدر بڑھتی قدر اور پاکستانی روپیے کی ریکارڈ تنزلی کے باعث افغانستان کی کرنسی آگے نکل گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک افغان روپے کی قیمت 2.83 پاکستانی روپے ہوگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔

آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جا پہنچا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XyaDN8K
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو