ممبئی: بالی وڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا سمندر امڈ آیا۔
شاہ رخ خان مداحوں سے جڑے رہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ وہ ایک طرف ٹوئٹر پر ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں تو دوسری طرف گھر (منت) کی بالکونی میں آکر انہیں اپنا دیدار کرواتے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں منت کی بالکونی میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
متعلقہ: مداح نے شاہ رخ خان کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی
منت کے باہر سُپر اسٹار کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھیڑ میں لال رنگ کی کار بھی ہے جس پر کچھ نوجوان بیٹھے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ خان نے اتوار کی شام کو خوبصورت بنانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا: ’مجھے امید ہے کہ لال گاڑی والوں نے اپنی سیٹ بیلٹ باندھ رکھی تھیں۔‘
Thank you for a lovely Sunday evening… sorry but I hope ki laal gaadi waalon ne apni kursi ki peti baandh li thhi.
Book your tickets to #Pathaan and I will see you there next…https://t.co/KMALwZrdw5https://t.co/GHjZukrkRq pic.twitter.com/D2M6GsfCzK— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 22, 2023
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/di6Mtv2
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box