تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 24 January 2023

’کیا سعد نے ماہی سے شادی سے انکار کردیا؟‘ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی گزشتہ قسط میں وہاج علی اور ہانیہ عامر کی اداکاری مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ اریب کے آتے ہی کزن کو انکار کردیتی ہیں‌ جس کے بعد وہ ان سے خود ہی شادی کرنے سے منع کردیتے ہیں اب ماہیر دلہن بنی بیٹھی اریب کا انتظار کرتی ہیں لیکن وہ بارات لے کر نہیں پہنچتے۔

آٹھویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’اریب کی والدہ کہتی ہیں کہ ’ایسی لڑکیوں سے شادی تو دور کی بات میرا بیٹا بات کرنا بھی پسند نہیں کرتا، ماہیر کے والد کہتے ہیں کہ ’وہ دلہن بنی بیٹھی ہے آپ دیکھ نہیں رہے لوگوں کے چہرے میری بیٹی کے نصیب پر کیسے مسکرا رہے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ساتویں قسط کو پسند کیا جارہا ہے اور آٹھویں قسط کے نشر ہونے کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’امید ہے کہ سعد اور ماہی اب شادی کرلیں گے۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سعد کو والد نے تھپڑ مارا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا وہ صرف محبت کے حقدار ہیں۔‘

طوبیٰ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں ماہی سعد سے پوچھتی ہیں کہ کیسی لگ رہی ہوں؟ وہ کہتے ہیں کہ ’بہت اچھی لگ رہی ہو۔‘ انہوں نے رونے اور ٹوٹے دل کی ایموجی بھی بنائی۔

کیا سعد نے ماہی سے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے؟ کیا اریب کے والد نے بیٹے کو شادی سے روکنے کے لیے یہ سب کیا؟ یہ سب جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official)



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/q1y6HTS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو