ستائیس فروری2019 کو افواج پاکستان نے بھارت کو جو کرارا جواب دیا وہ آج بھی ہر زبان پر عام ہے، پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 4سال مکمل ہوگئے۔
مودی نے پلواما میں اپنے فوجیوں کو مروانے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے الزام پاکستان پر لگایا، جس کے بعد بھارتی طیاروں نے26فروری 2019کو بالاکوٹ میں درخت اور کوے مار گرائے تھے۔
پاکستان کے شاہینوں نے جب اڑان بھری تو بھارتی طیاروں کی سٹی گم ہوگئی، شاہینوں کے اڑان بھرتے ہی بزدل بھارتی طیارے پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے تھے۔
بھارتیوں! مِگ 21، ابھی نندن اور فنٹاسٹک چائے۔۔ یاد ہے ناں۔۔ آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی کامیابی کے 4 سال مبارک#ARYNews #OperationSwiftRetort #SurpriseDay #Abhinandan pic.twitter.com/AkvaJyA4YY
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 26, 2023
پاکستان نے علی الاعلان بھارت کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جوابی کارروائی کرنے کا سوچے گا نہیں بلکہ جوابی کاررروائی کرے گا۔
وزیر اعظم کے خطاب کے اگلے ہی دن پاک فوج نے کرار جواب بھی دے دیا، پاکستان کے جرات مندانہ کرارے جواب "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کو پوری دنیا نے سراہا۔
27فروری2019کو دراندازی کرنے والے2بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا نہ صرف گرایا بلکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتاربھی کیا اور بعد ازاں فنٹاسٹک چائے پلاکر باعزت طریقے سے رخصت بھی کیا۔
اس کے علاوہ پاک بحریہ نے گہرے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا، پاک فوج نے ایل او سی پرشاندار ردعمل دیا یہ سب مادروطن کے دفاع کے لیےمسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VSOxGy3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box