ممبئی : بھارتی فلموں کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے جنوبی بھارت کی فلموں کو بولی ووڈ کی فلموں سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیش کیے جانے کا انداز بہت عمدہ ہوتا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری پر پانچ دہائیوں سے راج کرنے والے 72 سالہ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ گو کہ جنوبی بھارت کی فلمیں معقولیت اور حساسیت سے عاری ہوتی ہیں لیکن ان کے پیش کرنے کا انداز ہمیشہ کافی بہتر ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار نے کہا کہ تامل، کناڈا، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹری بالی ووڈ یا ہندی فلمی صنعت سے زیادہ تخلیلاتی اور حقیقی ہے۔
اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کی فلمیں معقولیت اور حساسیت سے عاری ہونے کے باوجود جس انداز میں پیش کی جارہی ہیں وہ بہت عمدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ساؤتھ کی فلمیں ہندی سنیما سے بہتر نتائج دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں ساؤتھ کی فلمیں جیسے کہ کے جی ایف، پشپا دی رائز، کنتارا اور آر آر آر نے مقامی باکس آفس پر ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور بہت زیادہ بزنس کیا۔
اکشے کمار اور عامر خان جیسے ہندی سنیما کے صف اول کے اداکاروں کی حالیہ ماہ و سال میں جاری ہونے والی کئی ہندی فلمیں گزشتہ برس باکس آفس پر اچھے نتائج نہ دے سکیں۔
اس کی تازہ مثال اکشے کمار کی فلم "سیلفی” ہے جو دو روز قبل جمعہ کو ریلیز ہوئی لیکن توقع سے کم نتائج کی حامل رہی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v12UHrm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box