تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 February 2023

چوہدری شجاعت کے بھائی وجاہت حسین کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری سجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد علی گجر کی مدعیت میں وقوعہ کے گیارہ روز بعد تھانہ کڑیانوالہ میں درج کروایا گیا جس میں ہوائی فائرنگ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں سابق رکن قومی اسمبلی وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی سمیت سات نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری وجاہت اور موسیٰ الٰہی نے اشتہاریوں کی مدد سے قاتلانہ حملہ کیا، وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی گھر کے باہر موقع پر موجود تھے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ سب اشتہاری چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس گجرات میں روپوش ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OrtwTv7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو