تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 13 February 2023

طالبہ کی مبینہ خودکشی : اسکول کیخلاف سندھ حکومت کا سخت فیصلہ

طالبہ

حیدرآباد : نجی اسکول میں چھٹی کلاس کی طالبہ کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سردارعلی شاہ کے احکامات پر ابتدائی انکوائری مکمل کرلی گئی جس کے تحت اسکول انتظامیہ کی غفلت ظاہر ہونے پراسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ نے اسکول پرنسپل کو عہدے سے برخاست کرنے کی ہدایت جاری کردی، واقعے کی انکوائری رپورٹ وزیر تعلیم سندھ سردارعلی شاہ کو پیش کردی گئی ہے۔

انکوائری سی سی ٹی وی، پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کی مدد سے مکمل کی گئی، رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پرنسپل اور ضروری عملہ اسکول چھوڑ کر جاچکا تھا۔

انکوائری ٹیم کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی دی گئی، فوٹیج کے مطابق بچی کے عمارت سے چھلانگ لگانے کے وقت اسکول عملے کے دو ملازمین موجود تھے۔

دونوں افراد غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو بچانے میں ناکام رہے، پولیس نے دونوں افراد کوشامل تفتیش کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : نجی اسکول میں طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

انکوائری رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے واقعے سے پہلے اور بعد میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے اسکول کی رجسٹریشن معطل جبکہ اسکول پرنسپل کو نوکری سےبرخاست کی بھی ہدایت کردی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fCZL71U
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو